Click Here!

نوائے وقت گروپ کے ایڈیٹر انچیف مجیدنظامی کی ادارت کے
پچاس برس مکمل ہونے پراپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کا
کہنا تھا کہ مجید نظامی نے صحافت کے میدان میں اہم سنگ میل عبورکرلیاہے،
اور ان کی خدمات کا اعتراف لیاقت علی خان نے بھی کیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ
مجید نظامی پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ میں مثالی کردار ادار کررہے
ہیں جس کی بدولت ان کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، نشان امتیاز، ستارہ
پاکستان اور ستارہ امتیاز جیسے اعزازت ملے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجید
نظامی نے فکراقبال اورقائداعظم کی حیات وخدمات کومشعل راہ بناتے ہوئے قوم
کی رہنمائی کا مشن جاری رکھا ہوا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ مجید نظامی نے
ہمیشہ آمریت کے تکلیف دہ ادوارمیں کلمہ حق کہنے کی روش جاری رکھی ہے۔ یوسف
رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ اہم قومی معاملات میں نوائے وقت کی خدمات گراں
قدر ہیں اورمجید نظامی کی شخصیت ملک و قوم کے لئے ایک اثاثہ ہے۔وزیراعلٰی
بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ جمہوریت کی
بحالی اور استحکام کے لئے مجید نظامی کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے
کہا کہ مجید نظامی کی مثبت تنقید حکومتوں کے لئے درست راہ متعین کرتی ہے۔
اسلم رئیسانی کا کہنا تھا کہ مجید نظامی کی پچاس سالہ خدمات صحافت کے
میدان میں ایک روشن باب کی حیثیت رکھتی ہیں، بلوچستان کے گورنر بلوچستان
نواب ذوالفقار مگسی کا کہنا تھا کہ صحافت کے فروغ کے لئے مجید نظامی کی
خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔ نواب ذوالفقار مگسی کا کہنا تھا کہ نواجون
نسل مجید نظامی کی شخصیت، زندگی اور کردار سے رہنمائی حاصل کریں اور ان کے
نقش قدم پر چلتے ہوئے ملکی تعمیر و ترقی کے لئے کام کریں۔
پشاور میں مسلم لیگ ہم خیال کے رہنما امیرمقام کی ساتھیوں
سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر مسلم لیگ ن کے صدرمیاں نواز شریف نے
کہا کہ وہ امیر مقام اور ان کے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ نوازشریف
نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کارکردگی صفر سے
بھی کم ہے لوڈ شیڈنگ انتہا کو پہنچ گئی ہے اسکے خلاف احتجاج جائز ہے۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ زرداری نے انکے والد کے بارے میں جو کچھ کہا وہ
انتہائی افسوسناک ہے، انکے والد کا انتقال جلاوطنی کے دوران ہوا اور اللہ
کے گھر لاکھوں کے ہجوم نے جنازے میں شرکت کی، جدہ ائیرپورٹ پر والد صاحب کی
میت کو جہاز میں رکھا لیکن مشرف نے ہم میں سے کسی کو پاکستان آنے نہیں دیا
اس وقت انکی کیا حالت تھی صرف وہ ہی جانتے ہیں، نوازشریف نے کہا کہ صدر کے
اتنا کچھ کہنے کے باجود وہ زرداری کے والد کی بخشش کیلئے ہمیشہ دعاگو رہیں
گے۔
انہوں نے کہا کہ اگرہماری حکومت کو چلنے دیا جاتا تو دہشتگردی اور بیروزگاری نہ ہوتی۔ ہم بھارت کو بجلی دینے کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن آج بھارت ہمیں بجلی کی پیشکش کررہا ہے۔
مجید نظامی پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ میں مثالی کردار اداکررہے ہیں، ان کی شخصیت ملک و قوم کے لئے اثاثہ ہے۔ وزیراعظم یوسف رضاگیلانی
07 April 2012 , Waqt News,
زرداری نےجوکچھ میرے والدکےبارے میں کہا وہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ پیپلزپارٹی نے چارسال میں ملک کوتباہ کردیا.میاں نوازشریف
07 April 2012, Waqt News
انہوں نے کہا کہ اگرہماری حکومت کو چلنے دیا جاتا تو دہشتگردی اور بیروزگاری نہ ہوتی۔ ہم بھارت کو بجلی دینے کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن آج بھارت ہمیں بجلی کی پیشکش کررہا ہے۔

No comments:
Post a Comment