اسلام آباد میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اورامریکی نائب وزیر خارجہ تھامس نائیڈز کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے بعد پاکستان اور امریکہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے۔ پاکستانی وفد کی قیات حناربانی کھر جبکہ امریکی وفد کی نمائندگی تھامس نائیڈز نے کی۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تھامس نائیڈز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں مثببت پیش رفت ہوئی ہے۔ امریکہ پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے اور اس سے تجارت اور دیگر شعبوں میں تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔ ادھر سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ امریکہ سے باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی اہم موڑ پرہیں۔ انہوں نے مذاکرات کو مثبت پیش رفت قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا