.
Showing posts with label Urdu News. Show all posts
Showing posts with label Urdu News. Show all posts

Tuesday, 1 May 2012

لیاری میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن،حالات بدستورکشیدہ، آج بھی راکٹ حملے اورفائرنگ، پانچ روزمیں اکیتیس افراد ھلاک

Click Here!

ہیڈلائنز


quetta blast
کوئٹہ سریاب روڈ پر ایک سرکاری دفتر کی دیوار کےساتھ کھڑی گاڑی کو بم سے اڑا دیا گیا، واقعے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں اور سترہ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اور شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس حکام کےمطابق دہشتگردوں نے سبی سکاﺅٹس کے ...
karachi liyari waqt
پانچ روز سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن میں پولیس کو تاحال کوئی بڑی کامیابی نہیں ہوئی، آپریشن میں ڈھائی ہزارسے زائد پولیس اور پانچ سو سے زائد ایف سی اہلکار حصہ لے رہے ہیں، پولیس کےمطابق جدید اسلحہ سے لیس جرائم پیشہ افراد سخت مزاحمت کررہے ہیں پولیس کولیاری کے علاق�...
DemocracyonlywayforwardGilani_13248
اسلام آباد میں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں کی جماعت ہے اور اس نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدور دشمنوں کو پیپلز پارٹی کی مزدور دوستی اچھی نہیں لگتی جبکہ �...
Majid Nizami
اولڈ راوینزکے سالانہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے مجید نظامی نے کہا کہ حکومت کے چارسال گزرگئے،عوام پہلے ہی مسائل کا شکارہیں اب کسی کوتحریک چلانے کی کیاضرورت ہے۔مجید نظامی نے کہا کہ عوام کوحکومت اوراپوزیشن کی کشتی کا کوئی فائدہ نہیں،،دونوں کو ملکی استحکام کیلئے کام کرنا چاہئے ، ا...
Gen Kiyani
یوم شہداء کےحوالےسے جی ایچ کیو میں پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پرآرمی چیف نے شہداء کی یادگاروں پر پھول بھی چڑھائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا تھا کہ سانحہ سیاچن پر پوری قوم افسردہ ہے۔ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم نے جس �...
US Drones Attack Protester
دنیا بھرمیں اظہار رائے کی آزادی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے امریکا میں ڈرون حملوں پرایک خاتون کی تنقید کسی سے برداشت نہ ہوسکی۔ امریکی صدر کے مشیر کی موجودگی میں خاتون کو پولیس کی مدد سے ہال سے باہر نکال دیا گیا ۔اسامہ بن لادن کی موت کا ایک سال مکمل ہونے پر واشنگٹن میں اہم تھنک ٹینک وڈ...

لیاری میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن،حالات بدستورکشیدہ، آج بھی راکٹ حملے اورفائرنگ، پانچ روزمیں اکیتیس افراد ھلاک

   

02 May 2012, Waqt News


karachi liyari waqt

پانچ روز سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن میں پولیس کو تاحال کوئی بڑی کامیابی نہیں ہوئی، آپریشن میں ڈھائی ہزارسے زائد پولیس اور پانچ سو سے زائد ایف سی اہلکار حصہ لے رہے ہیں، پولیس کےمطابق جدید اسلحہ سے لیس جرائم پیشہ افراد سخت مزاحمت کررہے ہیں
پولیس کولیاری کے علاقے افشانی گلی، سنگولین اور چاکیواڑہ سمیت متعدد علاقوں میں کنٹرول حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، آپریشن کے پانچویں روزبھی لیاری کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کی جانب سے دس سے زائد راکٹ اوردستی بموں سے حملے کیے گئے جبکہ گھاس منڈی اورچیل چوک سمیت متعدد علاقوں میں وقفے وقفے سے شدید فائرنگ کا سلسہ جاری ہے.
پولیس کےمطابق اب تک آٹھ سے دس جرائم پیشہ افراد پولیس کی جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔
سی آئی ڈی پولیس نےدعویٰ کیا ہے کہ مقابلے کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم طارق پاشا عرف سیاپا کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے ملزم کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ پولیس اور سی آئی ڈی نے لیاری کے پچھتر فیصد علاقے پر کنٹرول کا دعویٰ کیا تھا لیکن صورتحال اس کے برعکس ہے،پولیس پانچ روز گزرجانے کے باوجود چیل چوک سے آگے بڑھنے میں ناکام رہی ہے۔

Thursday, 5 April 2012

گلگت میں پرتشدد واقعات کے تیسرے روز بھی کرفیو نافذرہا لوگ گھروں میں محصور ہیں شہر میں اشیائے خورد و نوش کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔

Affiliate Program ”Get Money from your Website”

 

گلگت میں پرتشدد واقعات کے تیسرے روز بھی کرفیو نافذرہا لوگ گھروں میں محصور ہیں شہر میں اشیائے خورد و نوش کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔

   

06 April 2012


gilgit tension1212

گلگت ميں منگل کو ہڑتال کے دوران پرتشدد واقعات ميں ہلاکتوں کےبعدشہر کی فضا سوگوارہے شہر میں تین روز سے کرفیو بھی نافذ ہے جس کی وجہ سےلوگ گھروں ميں محصور ہيں اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے اشیائے خورد و نوش کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ شہر کی کشيدہ صورتحال کے باعث دوروز سے موبائل سروس بھی بند ہے ادھر چلاس میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کے بعد کشیدگی رہی۔ حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے لیکن شہر میں کاروباری مراکز اور دکانیں جزوی طور پر بند رہیں جبکہ سکول اور دفاتر میں بھی حاضری نہ ہونے کے برابر تھی۔ ٹرانسپورٹرز نے حکومت سے راولپنڈی سے چلاس تک تمام راستوں پر سکيورٹی انتظامات سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Wednesday, 4 April 2012

سپریم کورٹ ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل پر معافی مانگے۔ عدلیہ ماضی کی غلطیاں دہرانے کے بہت قریب ہے۔ بلاول بھٹو زرداری

Affiliate Program ”Get Money from your Website”

 

سپریم کورٹ ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل پر معافی مانگے۔ عدلیہ ماضی کی غلطیاں دہرانے کے بہت قریب ہے۔ بلاول بھٹو زرداری

    05 April 2012


bhalawal zardari

نوڈیرو میں پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا، سپریم کورٹ تاریخ کے آئینے میں اپنا ریکارڈ درست کرے اور ماضی کی غلطی پر معافی مانگتے ہوئے بھٹو قتل کیس کا تاریخی فیصلہ جلد سنائے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عدالت کی جانب سے فیصلوں میں مثبت تبدیلیاں آئی ہیں جن سے امید کی کرن نظرآئی لیکن ابھی بھی پچاس فیصد دہشتگرد رہا کردیئے جاتے ہیں۔عدلیہ دہشت گردوں کو کڑی سزا دے، مختاراں مائی کیساتھ زیادتی کرنے والے ملزم آزاد کردیئے گئے انکا کیس دوبارہ سنا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں عدالتوں نے ماروائے آئین اقدامات کئے، سندھ کے وزیراعظم کو پھانسی اور پنجاب کے وزیراعظم کو رہا کردیا جاتا ہے، امید ہے ہمیں بھی انصاف ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ عدلیہ ماضی کی غلطیاں دہرانے کے بہت قریب ہے لیکن ہم بے نظیر شہید کی قبر کا ٹرائل نہیں ہونے دیں گے۔عدالت اسٹیبلشمنٹ کی ڈکٹیشن سے دور رہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملتان کے وزیراعظم پر توہین عدالت لگائی گئی۔ انھوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ پر جیسی بھی مصیبتیں آئیں حق کا ساتھ نہ چھوڑیئے گا۔ ہمیں ان عدالتوں سے انصاف نہ ملا تو عوام کی عدالت اور تاریخ کی عدالت موجود ہے جو ہمارے ساتھ انصاف کریگی۔

پاکستان اورامریکہ کے درمیان وزارت خارجہ کی سطح پر مذاکرات میں تجارت اور دیگر شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر اتفاق۔

Affiliate Program ”Get Money from your Website”



پاکستان اورامریکہ کے درمیان وزارت خارجہ کی سطح پر مذاکرات میں تجارت اور دیگر شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر اتفاق۔

   

05 April 2012


Hina Rabbani khar meet to american foreign minister



اسلام آباد میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اورامریکی نائب وزیر خارجہ تھامس نائیڈز کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے بعد پاکستان اور امریکہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے۔ پاکستانی وفد کی قیات حناربانی کھر جبکہ امریکی وفد کی نمائندگی تھامس نائیڈز نے کی۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تھامس نائیڈز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں مثببت پیش رفت ہوئی ہے۔ امریکہ پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے اور اس سے تجارت اور دیگر شعبوں میں تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔ ادھر سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ امریکہ سے باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی اہم موڑ پرہیں۔ انہوں نے مذاکرات کو مثبت پیش رفت قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا

Tuesday, 3 April 2012

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اوردستی بم حملوں میں انیس افراد جاں بحق اور ستر زخمی ۔ شہر میں کرفیو نافذ، فوج نےکنٹرول سنبھال لیا ۔


Affiliate Program ”Get Money from your Website”

کراچی میں گڑبڑ ہرگز برداشت نہیں کرینگے، سندھ حکومت کو جتنی مدد چاہئے فراہم کی جائے گی۔ اسوقت سب جماعتیں اقتدار میں ہیں۔وزیراعظم گیلانی

    04 April 2012 , Waqt News,

pm gilani1241234 waqt


گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی تینتیسویں برسی کے موقع پر مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور انکے خاندان نے ملک اور جمہوریت کیلئے جانیں دیں۔ ذوالفقار بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل ہے، عدلیہ سے توقع ہے کہ بھٹو ریفرنس کا فیصلہ جلد سنائے گی۔ کراچی کے حالات پر سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے اسکا مستحکم ہونا معیشت کا مستحکم ہونا ہے۔ کراچی کا معاملہ صوبائی ہے وہاں گڑبڑ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور امن کے قیام کیلئے سندھ حکومت کو جتنی مدد چاہئے فراہم کی جائیگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ بلوچ قوم محب وطن اور پاکستان کیساتھ ہے، وہاں مٹھی بھر عناصر علیحدگی کی تحریک چلا رہے ہیں تاہم حکومت بلوچوں سے ماضی میں کی گئی زیادتیوں کا ازالہ کریگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نےکہا کہ اب تو ہر جماعت اپوزیشن میں ہے،کوئی ایسی جماعت نہیں جو کسی ایک صوبے میں اقتدار میں نہ ہو اور ایسا کبھی نہیں ہوا کہ حکومت نے خود ہڑتالیں کرائی ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ جتنی اہمیت اپوزیشن کو دی جاتی ہےاسے دیکھ کرتو ہمارا دل بھی چاہتا ہے کہ اپوزیشن میں ہی چلے جائیں۔


گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اوردستی بم حملوں میں انیس افراد جاں بحق اور ستر زخمی ۔ شہر میں کرفیو نافذ، فوج نےکنٹرول سنبھال لیا ۔

    04 April 2012 , Waqt News ,


gilgit tension1212



اتحاد چوک پرمظاہرہ کرنے والوں پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا جس کے بعد گلگت میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ مختلف علاقوں میں شرپسند عناصر نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بارہ سالہ بچے سمیت نو افراد جاں بحق جبکہ سترزخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال، سول ہسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کیاگیا۔ دوسری جانب مشتعل افراد نے ٹائر جلا کرسڑکوں کو بلاک کردیا اور پتھراؤ کیا۔ پُرتشدد واقعات اورکشیدگی کے باعث عوام گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے جبکہ دکانیں اور کاروباری مراکز بھی بند کردئیے گئے۔ دوسری جانب چلاس کے قریب قراقرم ہائی وے پر نامعلوم افراد نے مسافروں کو بس سے اتار کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گیارہ افراد جاں بحق ہوگئےجبکہ چھ بسوں کو بھی نذر آتش کردیا گیا۔شرپسند عناصر نے گاڑیوں کی حفاظت پر مامور ایس پی دیامر کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ اور ان کا محافظ زخمی ہوگئے۔ شہر میں کرفیو کے باوجود مختلف علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے اور مختلف گھروں کونذرآتش کردیا گیا ہے۔ فوج نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ لوگوں کو گھروں میں رہنے اور شر پسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے گلگت بلتستان میں کشیدگی کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی گلگت بلتستان کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنایاجائے۔

Monday, 2 April 2012

کراچی کےمختلف علاقوں میں فائرنگ اوردہشتگردی کی کارروائیوں کےباعث پیپلز پارٹی لیاری کےنائب صدرحسن سومرو سمیت دس افراد جاں بحق



کراچی کےمختلف علاقوں میں فائرنگ اوردہشتگردی کی کارروائیوں کےباعث پیپلز پارٹی لیاری کےنائب صدرحسن سومرو سمیت دس افراد جاں بحق

   

03 April 2012, Waqt News ,


Karachi, Pakistan Marked on Map


لیاری میں جاری کشیدگی کے دوران پیپلزپارٹی لیاری کے نائب صدر حسن سومرو سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے ۔حسن سومرو آٹھ چوک پر کھڑے تھے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی زد میں آگئے ۔ انہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبرنہ ہوسکے۔اسکے علاوہ لیاری میں پولیس اور نامعلوم ملزمان کے درمیان فائرنگ اور تصادم کے دوران دس سالہ عرفان بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔لیاری میں فائرنگ سے آج سات افراد جاں بحق ہوئے ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد پسند کارروائیوں سے چار افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔مجموعی طور پر شہر میں دس افراد جاں بحق ہوئے ۔

Friday, 30 March 2012

شمالی وزیرستان، میران شاہ میں جاسوس طیارے کےمیزائل حملے، چارافراد مارے گئے۔

Affiliate Program ”Get Money from your Website”

شمالی وزیرستان، میران شاہ میں جاسوس طیارے کےمیزائل حملے، چارافراد مارے گئے۔

31 March 2012, Waqt News

Drones

ڈرون حملےمیں میران شاہ بازارمیں واقع ایک گھرکو نشانہ بنایا گیا جہاں چارمیزائل فائرکیئے گئے۔ حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعے کے بعد مقامی افراد نے مکان کا ملبہ ہٹا کر اس کے ملبے تلے دبی لاشیں نکال لیں۔ ابھی تک ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ، عینی شاہدین کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقوں میں دو مشتبہ جاسوس طیاروں کی پروازیں حملے کے بعد بھی جاری رہیں جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

ملک میں بجلی کا شارٹ فال کم ہوکردو ہزار آٹھ سو میگا واٹ ہوگیا لیکن لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم نہ ہوسکا۔

31 March 2012,Waqt News,

load

پیپکو حکام کے مطابق ملک میں بجلی کی کل پیداوار گیارہ ہزار پانچ سو چونسٹھ میگاواٹ جبکہ طلب چودہ ہزار تین سو چونسٹھ میگاواٹ ہے، بجلی کا شارٹ فال دو ہزار آٹھ سو میگاواٹ ہو گیا ہے ۔ پیپکو حکام کے مطابق بجلی کے شارٹ میں تو نمایاں کمی واقع ہوئی ہے لیکن دوسری جانب بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کوئی کمی نہیں ہو سکی ۔ شہروں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ بارہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیدنگ کی جا رہی ہے جس پر ہر طبقہ فکر سراپا احتجاج ہے ۔ وزیراعطم نے غیراعلانیہ لوڈشیدنگ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک کسی بھی ڈسٹری بیوشن کمپنی نے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری نہیں کیا ۔

کوئٹہ، علاقہ اسپنی روڈ پر نامعلوم افراد کی ایک گاڑی پر فائرنگ، خاتون سمیت سات افراد جاں بحق۔

Monday, 19 March 2012

مولانا فضل الرحمن پاکستان کی سیاسی تاریخ کے سب سے بڑے منافق ہیں،سونامی نواز زرداری دوغلا کردار گٹھ جوڑ کے باعث آئے گا۔ عمران خان

Affiliate Program ”Get Money from your Website”


مولانا فضل الرحمن پاکستان کی سیاسی تاریخ کے سب سے بڑے منافق ہیں،سونامی نواز زرداری دوغلا کردار گٹھ جوڑ کے باعث آئے گا۔ عمران خان

    http://waqtnews.tv/30253

20 March 2012, waqt TV News


imran khan assests declaration waqt


صوبائی دارالحکومت لاہور میں پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے تحریک انصاف میں ضم ہونے کے موقع پر اپنی رہائیشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نون لیگ اور پی۔پی سونامی کے خوف سے مک مکا کرکے اکٹھے ہوچکے ہیں مگر انکی جماعت ان دونوں کا بھرپور مقابلہ کرے گی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر نیٹو سپلائی لائین بحال کی جاتی ہے تو پیپلز پارٹی کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ نون کا بھی دوغلا کردار عوام کے سامنے آجائے گا۔ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے بھتے کے خلاف ہڑتال پر انہوں نے کہا کہ اگر متحدہ بھتے کے خلاف آٹھ کھڑی ہوئی ہے تو وہ اسکے ساتھ ہیں مگر اب کراچی میں بھتہ لینے والی اور بہت سی پارٹیاں آگئی ہیں۔ تحریک انصاف کے چیرمین کا کہنا تھا کہ آئی۔ایس۔آئی نے کبھی ان سے رابطہ نہیں کیا اور سونامی جنرل پاشا کے باعث نہیں زرداری نواز حرکتوں کے باعث آئے گا۔ عمراں خان نے مولانا فضل الرحمن کے بارے میں کہا کہ مولانا نے اسلام کے نام پر کافی پیسہ بنایا اور لوگوں کے بچے قتل کروائے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ڈیوکریٹیک پارٹی کے چیرمین نوابزدہ منصور احمد نے عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں عوامی حقوق کی بازیابی کیلئے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ بعد آزان عمران خان نے تحریک انصاف خواتین ونگ کے زیراہتمام زمان پارک میں ہونے والے جلسے سے بھی خطاب کیا۔اس سے قبل عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال کو عطیات دینے والی شخصیات کے اعزا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوکت خانم میموریل ہسپتال میں آج بھی ستر فیصد مریضوں کا علاج مفت کیا جارہا ہے جبکہ ہسپتال کے چالیس فیصد اخراجات بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے عطیات سے پورے ہوتے ہیں۔